امریکی ڈرون حملوں کے خلاف یمنی متاثرین کی جرمنی میں قانونی فتح

جرمن حکومت امریکی ڈرون کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے،عدالت

بدھ 20 مارچ 2019 11:45

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جرمن حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ امریکا اپنے ڈرون طیاروں کے لیے جرمن سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک جرمن عدالت نے سنایا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کو تین یمنی درخواست دہندگان کی امریکی ڈرون طیاروں سے حملوں کے خلاف جزوی قانونی فتح کا نام دیا جا رہا ہے۔

ان تین یمنی شہریوں نے ایک جرمن عدالت میں یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا تھا کہ 2012 میں یمنی صوبے حضرموت میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کے قریبی رشتے دار مارے گئے تھے۔ جرمنی میں یہ مقدمہ اس وجہ سے دائر کیا گیا تھا کہ ایسے حملوں کے لیے امریکی ڈرون طیارے جرمن قصبے رامشٹائن میں قائم امریکی ایئر بیس استعال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :