برطانوی وزیراعظم بریگزیٹ پر امریکی صدرکامشورہ نظرانداز کردیا،ٹرمپ جونیئر

ٹریزامے اگرٹرمپ کے مشورے پرعمل کرتیں تو بریگزیٹ ڈیل تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچتی ،گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 12:18

برطانوی وزیراعظم بریگزیٹ پر امریکی صدرکامشورہ نظرانداز کردیا،ٹرمپ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئرٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزیٹ پرصدرٹرمپ کے مشورے کو نظرانداز کرکے تذبذب کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ جونیئرنے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں برطانوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پرمے نے ٹرمپ کے مشوروں کو نظراندازکیا اوراب وہ مزید وقت مانگ کرمنصوبے میں تاخیر کررہی ہیں۔ان کا یہ بھی دعوی تھا کہ اگربرطانوی وزیراعظم ٹریزامے امریکی صدرٹرمپ کے مشورے پرعمل کرتیں تو بریگزیٹ ڈیل تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچتی اور برطانوی عوام کو غیریقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔