گ* بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی ووٹنگ جتنی جلد اتنا ہی بہترہوگا‘ برطانوی وزیرماحولیات

بدھ 20 مارچ 2019 19:50

غ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گًوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دارالعوام میں یہ معاہدہ منظور ہو سکے گا یا نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اس رائے شماری میں مزید کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ مے کی یورپی یونین کیساتھ مل کر تیار کی گئی بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمان دو مرتبہ اکثریتی رائے سے مسترد کر چکی ہے۔ لندن حکومت اب اس بارے میں تیسری بار ووٹنگ کی خواہش مند ہے۔ پروگرام کے مطابق برطانیہ کو انتیس مارچ تک یورپی یونین سے نکل جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :