جیکب آباد،ڈپٹی کمشنر کا علی شیر آفریدی پرائمری اسکول کا دورہ

[تعمیراتی کام بند ہونے کی شکایت پر ڈی سی محکمہ ایجوکیشن ورکس حکام اور ٹھیکیدار پر سخت برہم دفتر طلب اسکول کا کام جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کلاسسز کا بھی دورہ طلبہ سے ملے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ًجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر کا علی شیر آفریدی پرائمری اسکول کا دورہ تعمیراتی کام بند ہونے کی شکایت پر ڈی سی محکمہ ایجوکیشن ورکس حکام اور ٹھیکیدار پر سخت برہم دفتر طلب اسکول کا کام جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کلاسسز کا بھی دورہ طلبہ سے ملے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری نے گورنمنٹ پرائمری اسکول علی شیر آفریدی کا تعمیراتی کام بند ہونے کی شکایت پر دورہ کیا ہیڈماسٹر محمد صدیق میرانی نے ڈپٹی کمشنر کو دو نئی کلاس روم کی تعمیر کا کام ٹھیکیدار کی جانب سے مکمل نہ کرنے اور دیگر کلاس روم میں ماربل کا کام ادھورا چھوڑنے سمیت ایک کلاس میں اپنا سامان رکھ کر بند کرنے کی شکایت کی ہیڈ ماسٹر کا کہناتھا کہ ٹھیکیدار کے ادھورے کام کی وجہ سے طلبہ کی کلاس برآمدے میں لگائی جا رہی ہے جہاں گرمی ہوتی ہے ٹھیکیدار سے ایک کلاس روم پر کیا گیا قبضہ خالی کرایا جائے جس پر ڈی سی نے ٹھیکیدار پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ ایجوکیشن ورکس کے ایکسئین اور ٹھیکیدار کو دفتر طلب کر نے کے احکامات جاری کئے ڈی سی نے کہا کہ کل اسکول ایک ٹیم بھجی جائے گی جو اسکول میں صفائی کرائے گی ڈی سی نے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کی اور سوالات پوچھے جبکہ مڈل کی کلاس کی چھت کا پلستر گرنے اور دوسرے کمرے کی چھت میں دراڑیں دیکھ کر تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ناقص کام کی وجہ سے عمارت خطرناک بن جاتی ہیں اور چھت گرنے کا ہر وقت ڈر رہتا ہے ڈی سی نے ہیڈ ماسٹر محمد صدیق میرانی کو اسکول کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کا یقین دلایااور کلاس روم میں پنکھے دینے کا بھی اعلان کیا،ڈی سی غضنفر علی قادری نے اس موقع پر گففتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی بہتری اور فروغ میری ترجیح میں شامل ہے اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی یہ معصوم بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی اچھی تربیت ہوگی اور تعلیم ملی گی تو یہ ملک کا نام روشن کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

20-03-19/-- #h# جیکب آباد، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بحریہ کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا #/h# y جیکب آباد(آن لائن)ڈپٹی کمشنر نے بحریہ کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنے دفتر اور بحریہ کالج میں پودا لگا کر ضلع میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ضلع افسر جنگلات کاشف درانی ،مذہبی رہنما مولانا فدااحمد ڈول ،ایس ایچ او جبران جھتیال بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ شہر ی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیںضلع میں 50ہزار پودے لگائے جائیں گے درخت لگانا سنت رسول ﷺ ہے اور صدقہ جاریہ بھی شہری زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر شہر کو سر سبز بنائیںدرخت سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :