انٹرنیشنل ہسپٹالٹی انویسٹمنٹ گروپ پاکستان کی سیاحتی انڈسٹری میں 118 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا
اس سلسلے میں ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نورالآصف اور چیئرمین ، ایلن رچرڈز نے پاکستان میں بورڈ آف ٹورزم کے چیئرمین، زلفی بخاری ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور، نعیم الحق اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف سے ملاقات کی
جمعرات 21 مارچ 2019 20:52
(جاری ہے)
گروپ کے چیئرمین ،ایلن رچرڈز نے سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے میں ، اپنی کمپنی کی جانب سے 118ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری یقین دہانی کرائی جس سے ملک میں روزگار کے 4000مواقع پیدا ہوں گے۔
جاسکے۔آئی ایچ آئی جی پاکستان میں پہلی غیر ملکی کمپنی ہے جس نے وزیر اعظم کے سیاحتی ویژن کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ کیا ہے۔
اس موقع پر ایلن رچرڈز نے کہا: ”میرا آدھا بچپن پاکستان میں گزرا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران،عالمی برادری میں، اس خوبصورت ملک کے بارے میں تصور مثبت انداز میں تبدیل ہوا ہے۔ لہٰذا، دنیا بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جہاں وہ قدیم قدرتی مناظر کا تنوع دیکھ سکیں جس میں دنیا کے بلند ترین پہاڑوں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک اور انتہائی سرسبز میدانوں سے لے کروسیع و عریض صحرا تک سب شامل ہیں۔میزبانی کی تاریخی روایات اور انواع واقسام کے پر لطف کھانے ناقابل فراموش تجربات فراہم کرتے ہیں۔ دنیا کے 175 ممالک کوای ویزا (E-Visa)جاری کرنے کی نئی حکومتی
پالیسی ایک زبردست اقدام ہے جس میں بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بہت سہولت موجود ہے۔“
انہوں نے مزید کہا:”دنیا بھر میں پاکستان واحد ملک ہے جو سیاحت کے تمام شعبوں میں دلکشی رکھتا ہے،اس میں شمالی علاقوں کامسحور کن حسن، بالخصوص وادیٴ کاغان اور دیگر حسین مناظر جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے کے لیے غیر معمولی دلکشی کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ یہاں، تمام سال، موسم بہت خوبصورت رہتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر کو اب دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے لہٰذا ہم سیاحوں کے لیے اس دوست ماحول سے فائدہ اٹھانے اور نئی حکومت کی ساکھ کو مضبوط بنانے کی غرض
سے سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔“
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.