پی آئی اے کا ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کواگلے گروپ میں ترقیاں دینے کافیصلہ

ْملازمین کاٹیسٹ آئی بی اے سے کرایاجائے گا، کامیاب ملازمین سے پی آئی اے بورڈ انٹرویو لے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 13:11

پی آئی اے کا ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کواگلے گروپ میں ترقیاں دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کواگلے گروپ میں ترقیاں دینے کافیصلہ کرلیا، اسٹیشن منیجرز کو متعلقہ ایچ آریونٹس کو آج ( ہفتہ) تک ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقی کے لئے ٹیسٹ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری ہولڈرملازمین کاٹیسٹ آئی بی اے سے کرایاجائے گا، کامیاب ملازمین کی اگلے گروپ میں ترقی کیلئے پی آئی اے بورڈ انٹرویو لے گا اور انٹرویوپاس کرنیوالے ملازمین کواگلے گروپ میں ترقی دی جائے گی ۔ترجمان کا کہنا ہے پی آئی اے ایڈمن آرڈر 2009 کے تحت ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کو اگلے گروپ ترقی دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور اگلے گروپ مین ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :