انگلش کائونٹی ،نوجوان کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری جڑدی

ول جیک نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی ،ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل

جمعہ 22 مارچ 2019 14:56

انگلش کائونٹی ،نوجوان کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری جڑدی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔

ول جیک کے مطابق کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :