سندھ حکومت کا’’ بینظیر عورت کسان پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں پرگرام میں سندھ کے 12 اضلاع میں خواتین کسانوں کو انٹرن شپ کے تحت منتخب کیا جائے گا،وزیرزراعت سندھ

جمعہ 22 مارچ 2019 17:05

سندھ حکومت کا’’ بینظیر عورت کسان پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سندھ کے وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح صوبے میں سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام شروع کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام شروع کرنے سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پرگرام میں سندھ کے 12 اضلاع میں عورت کسان کو انٹرن شپ کے تحت سلیکٹ کیا جائے گا، سندھ کے بارانی علاقوں میں خواتین مردوں سے زیادہ کام کر رہی ہیں،اس پروگرام میں عورت کسانوں کے ساتھ اس کے بچوں اور شوہر کو بھی شامل کیاجائے گا۔

انہوں نیکہاکہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام کا نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح عورت کسان پروگرام کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سروے لسٹوں سے ایریا بھی سلیکٹ ہوجائیں گیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام کے لیے 25 ولیجوں اور 5 ڈسٹرکٹ سے چار ہزار مرد،خواتین سلیکٹ کیے جائیں گیں،دوہزار خواتین اور دوہزارمردسلیکٹ کییجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دو ہزار کارڈ بناکر کسانوں کو دئیے جائیں گیں۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ بینظیر عورت (کسان) پروگرام منصوبے پرابتدائی 50 کروڑ روپیخرچ ہونگیں، بینظیر عورت کسان پروگرام سندھ کیبارانی علاقوں میں غربت پر کنٹرول کرنیکے لیے متعارف کرایا جارہا ہے، عورت کسان کو سبزی منڈیوں میں سبزی فروخت کرنے کہ لیے کسان رکشہ بھی فراہم کیا جائے گا،عورتوں کسان کو نرسری کی کاشت کرنے کہ لیے بھی سکیادی جائے گی۔

وزیرزراعت نے کہا کہ عورت کسان جو نرسری تیار کریں گیں اس کی قیمت ان کو دی جائے گی،خواتین کو گھروں میں ٹومیٹو کیچپ، گویا اور اچار بنانے کہ لییسامان بھی مھیہ کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تھر کے بھت سے علاقوں میں کچن گارڈن لگاکر دیے ہیں،سندھ کے رورل ایریاز میں عورت کسان کو مصالہ اور سورج مکھی سے کو کنگ آئل تیار کرنیکیلییبھی سامان فراہم کیا جائے گا، تھر میں بھی عورت کسان پروگرام کے تحت دیگر اضلاع سے زیادہ سندھ بینظیر عورت کسان پروگرام سے سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔اجلاس میں سیکر یٹری زراعت آغا ظھیر الدین، ڈائریکٹر زراعت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اور پروگرام کے متلعق صوبائی وزیر کو بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :