امریکا چینی مصنوعات پر محصولات اس وقت تک برقرار رکھے گا ، ٹرمپ

چین کو اس بات کی تصدیق کرانی ہوگی کہ وہ تجارتی سمجھوتے کی پابندی کرے گا ، صدر

جمعہ 22 مارچ 2019 20:17

امریکا چینی مصنوعات پر محصولات اس وقت تک برقرار رکھے گا ، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چینی مصنوعات پر محصولات اس وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ چین، تجارتی سمجھوتے کی پابندی کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو مین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ان محصولات کو اضافی وقت تک برقرار رکھنا چاہتے ہیںکیونکہ وہ تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ امریکا اور چین کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی صورت میں چین اس کی پاسداری کرتا ہے یا نہیں۔

امریکا کے بعض ذرائع ابلاغ امریکا چین تجارتی مذاکرات کے مستقبل پرتشویش کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ محصولات برقرار رکھنے کا امریکی موقف چین کو سخت رویہ اپنانے کی جانب مائل کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک آئندہ ہفتے سے بیجنگ میں وزارتی سطح کے مذاکرات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔