علی شفقت نے 13 رجب کے حوالے سے نیا قصیدہ’’جنت دی سند لے لے‘‘ کا ویڈیو مکمل کر لیاس ویڈیو کو کل تھر پروڈکشن ریلیز کررہی ہے

جمعہ 22 مارچ 2019 22:29

علی شفقت نے 13 رجب کے حوالے سے نیا قصیدہ’’جنت دی سند لے لے‘‘ کا ویڈیو ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) معروف گلوکار علی شفقت نے ماہ رجب کے حوالے سے نیا قصیدہ’’جنت دی سند لے لے‘‘کاویڈیو مکمل کرلیا۔آن لائن کے مطابق اس کا ویڈیو گذشتہ دنوں مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس قصیدے کی شاعری آصف رحمان نے لکھی ہے اس کا میوزک وقارکھنہ نے ترتیب دیا ہے اس کی ریکارڈنگ اے آر سٹوڈیومیں مکمل کی گئی تھی جس کی ماسٹرنگ نوید سونونے کی تھی۔

اس ویڈیو کی ڈائریکشن اعظم صادق نے دی ہے اس ویڈیو کے پروڈیوسر ملک آصف شہزاد ہیں۔ایک ملاقات کے دوران علی شفقت نے بتایاکہ ان کا یہ قصیدہ 13 رجب کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے اس قصیدے کو کل تھر پروڈکشن اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل سائیٹس پر ریلیز کررہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل علی شفقت کا صوفی کلام ’’الف اللہ‘‘ ملک گیر شہرت حاصل کرچکاہے۔

متعلقہ عنوان :