پاکستان کو اتنی ہی عزت دینگے جتنی بھارت کو دیتے ہیں، ایرون فنچ

ہم کسی بھی وقت ، کسی موقع پر پاکستانی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے ، آسٹریلوی کپتان

جمعہ 22 مارچ 2019 23:51

پاکستان کو اتنی ہی عزت دینگے جتنی بھارت کو دیتے ہیں، ایرون فنچ
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی موقع پر پاکستانی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی ٹیم کو دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے اپنے ایک بیان میں ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے جسے کسی بھی وقت، کسی بھی موقع پر ہلکا نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت ہی زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں لہٰذا ہم یقینا انہیں بھی اتنی ہی عزت دیں گے جتنی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :