حکومت پاکستان کا ویژن، صحت عامہ کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور منفرد قدم
غذائی راہ نمائی کے لیے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام کا اجراء،36 اضلاع میں نیوٹریشن کلینکس کا قیام ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ٹریننگ پروگرام کا افتتاح ،50 نیوٹریشن ایکسپرٹ اور 24 پبلک ریلیشن آفیسرز کی تربیت محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے نیوٹریشن کلینکس کا آغاز قابل تحسین ہے‘ڈاکٹر غزالہ پرویز صحت مند پنجاب کے حصول کے لیے صوبے کے ہر چھوٹے بڑے علاقے تک آگاہی پہنچائیں گے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان
ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صوبہ بھر میںقائم نیوٹریشن کلینکس کیلئے منتخب کیے گئے 50 نیوٹریشن ایکسپرٹ اور 24 پبلک ریلیشن آفیسرکیلئے نجی ہوٹل میں ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔
پی اینڈ ڈی ایس اور دیگر اداروں کی ماہر غذائیات نے ٹریننگ سیشنز میں خصوصی لیکچرز دیے۔ٹریننگ میں نیوٹریشنسٹ کو جدید تقاضوں اور جغرافیائی مسائل کے مطابق عوام کی راہنمائی کے اصول بتائے گئے۔پی اینڈ ڈی ایس ہیڈ ڈاکٹر غزالہ پرویز کا کہنا تھا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے نیوٹریشن کلینکس کا آغاز قابل تحسین ہے۔ ٹرینرز کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینکس غذائی بیماریوں کا علاج اورمتوازن غذا کے انتخاب میں مشاورت فراہم کرنا خوش آئند عمل ہے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے انتخاب کی آگاہی فراہم کر کے بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کا مقصد عوام کو سادہ اور صحت مند خوراک کے حوالے سے شعور دینا ہے۔محفوظ خوراک کے استعمال سے عوام کو بیماریوں کے بوجھ سے بچایا جا سکتا ہے۔صحت مند پنجاب کے حصول کے لیے صوبے کے ہر چھوٹے بڑے علاقے تک آگاہی پہنچائیں گے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں کلینکس 31 مارچ تک فعال کر دیے جائیں گے۔وزیر اعظم پاکستان کے صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.