کرائسٹ چرچ سانحہ میں شہید بیٹے کا صدمہ ،غم سے نڈھال ماں بھی چل بسیں

اتوار 24 مارچ 2019 11:45

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے مسلمانوں کے لواحقین بدستور صدمے سے نڈھال ہیں۔ نیوزی لینڈ میں مسجد میں شہید ہونے والے ایک اردنی شہری کی ماں کو بیٹے کی جدائی کا ایسا صدمہ پہنچا کہ وہ چل بسیں۔

(جاری ہے)

کیوی اخبار کے مطابق اردنی سفارت خانے کی طرف سے بتایا گیا کہ 64 سالہ ایک اردنی خاتون اپنے شہید بیٹے کے جنازے میں شرکت کے لیے آئی مگر بیٹے کا چہرہ دیکھنے سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

نیوزی لینڈ میں فوت ہونے والی خاتون کی میت تدفین کے لیے واپس اردنی بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ اردنی شہری 38 سالہ کامل درویش اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ صرف چھ ماہ قبل نیوزی لینڈ منتقل ہوا تھا۔ اس کا ایک بھائی پہلے سے وہاں پر مقیم ہے۔درویش پہلے اکیلا نیوز ی لینڈ گیا اور بعد میں اس نے اپنی بیوی اور بچوں کے لیے بھی ویزے حاصل کرکے انہیں وہاں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :