رومانیہ نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 25 مارچ 2019 12:38

رومانیہ نے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر دیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسرائیل میں رومانیہ کا سفارت خانہ اب تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان رومانیہ کی خاتون وزیر اعظم ویوریسا ڈانسیلا نے واشنگٹن میں امریکی اسرائیلی عوامی امور کی کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رومانیہ یہودی قوم اور اسرائیلی ریاست کے ساتھ یورپ کی سب سے بلند آواز بن کر ایک دوست کے طور پر اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ امریکا میں ان دنوں امریکی اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی کا تین روزہ اجلاس جاری ہے، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی شرکت کریں گے۔