برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کا حملہ ہو سکتا ہے،کمشنر انسداددہشت گردی

برطانیہ میں مقیم انتہائی دائیں بازو کے کارکن منظم، پیشہ ورانہ اور فعال طور پر بھرتی کیے جاتے ہیں، سارہ خان

پیر 25 مارچ 2019 12:38

برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کا حملہ ہو سکتا ہے،کمشنر انسداددہشت ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) برطانیہ کے برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کی کمشنر سارہ خان نے کہا ہے کہ بالکل ممکن ہے کہ برطانیہ میں بھی انتہائی دائیں بازو کا حملہ ہو سکتا ہے اور انھوں نے آن لائن افراد کی بنیاد پرستی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کی کمشنر سارہ خان نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم انتہائی دائیں بازو کے کارکن منظم، پیشہ ورانہ اور فعال طور پر بھرتی کیے جاتے ہیں، تاہم ان کی تعداد ابھی تک جاری نہی کی گئی ہے۔

تاہم انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ 2017 تک برطانیہ میں 18 حملوں کو ناکام بنایا گیا جن میں سے چار کی منصوبہ بندی انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :