کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 25 مارچ 2019 16:52

کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) نے کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی جاب سے جمع کروائی گئی قرارد ادکے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے۔اس کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے۔