پالیسی کے تحت پورے لاہور میں اور رنگ روڈ کے دونوں اطراف میں آرائشی پودے نہیں لگائے جائیں گے ‘مجتبیٰ پراچہ
شجرکاری کے حوالے سے مہارت رکھنے والی نجی تنظیمیں اور ماحولیات کے ماہرین متعلقہ محکموں کے مشترکہ تعاون سے مہیا جگہوں پر درخت لگائیں اور اس حوالگی کی معیاد پانچ سال تک بھی کی جا سکتی ہے‘ کمشنر لاہور ڈویژن
پیر 25 مارچ 2019 23:31
(جاری ہے)
کمشنر لاہور کو بنالے فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ پچھلے دو عشروں کے دوران لاہور میں 75 فیصد درختوں میں کمی آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی سمیت ماحولیات پر کام کرنے والی تمام تنظیموں کو حکومت پنجاب کے سرسبز پنجاب اور صاف پنجاب مہم کے تحت لاہور میں منصوبہ بندی کے تحت شجرکاری کرنے میں حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی مہم میں مختلف سطح پر سرکاری محکموں کے ساتھ اشتراک کار کے تحت کام کرنے والی نجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ پورے شہر کے مختلف حصوں میں ہونے والی درخت پروری میں ایک نظم پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں واقع خالی قطع اراضی میں شجرکاری میں دلچسپی رکھنے والی پرائیویٹ تنظیموں کو شجر کاری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے حوالے سے مہارت رکھنے والی نجی تنظیمیں اور ماحولیات کے ماہرین متعلقہ محکموں کے مشترکہ تعاون سے مہیا جگہوں پر درخت لگائیں اور اس حوالگی کی معیاد پانچ سال تک بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پی ایچ اے کے پاس 13 پارکس ایسے ہیں جن پر فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سول سوسائٹی کی اس تجویز سے متفق ہیں کہ مختلف مقامات پر مزید درخت بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گھنی شجرکاری سے ماحول میں توازن، سموگ کا خاتمہ، درجہ حرارت میں بہتری اور آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تیزی سے ہونے والی اربنائیزیشن سے درختوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے بلے شاہ انٹرچینج، باب پاکستان، لاہور کنال کے دونوں اطراف، نیازی انٹرچینج، سگیاں اور ریلوے کی خالی زمین پر شجرکاری منصوبہ بندی کے تحت فوری طور پر شروع کی جا سکتی ہے جس پر تمام محکموں کو اعتماد پر لے لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے ، محکمہ جنگلات و دیگر محکمے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پہلے ہی بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں۔ ایسے مواقع پر سول سوسائٹی کی دلچسپی اور ان کی شراکت لاہور کو باغوں کا شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.