فلم’’ پیٹ سیمیٹری‘‘5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو،ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

منگل 26 مارچ 2019 11:52

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم’’ پیٹ سیمیٹری‘‘5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

کیون کوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹیفن کنگ کے مشہور ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ڈاکٹر اور اسکے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ویران جگہ پر منتقل ہوجاتے ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو،ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورینزو ڈی بوناوینچرا اور مارک وہراڈین کی مشترکہ پورڈیوس کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 5اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :