سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا کیس

مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد ، سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

منگل 26 مارچ 2019 17:09

سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا کیس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) مقامی عدالت نے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ملزم جنید ارشد کے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی جنید ارشد پر سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم سے اسکی بیوی کی تصاویر برآمد کر لیں ہیں ، ملزم سے فیس بک آئی ڈی کا پاسورڈ ریکور کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ملزم کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا ہے ، ملزم سے فیس بک اکانٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ریکوری کی رپورٹ تیار کر رہے ہیں،ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر کرائم کا مقدمہ درج ہی ۔

ملزم سے مزید تفتیش کے لئے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔