سعودی عرب کی گولان پہاڑیو ں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت

عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار ، امریکی اقدام سے مشرق وسطیٰ کے امن کو نقصامن پہنچے گا ،سعودی کابینہ کا اجلاس

منگل 26 مارچ 2019 23:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سعودی عرب نے گولان کی پہاڑیو ںپر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا اور کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ کے امن کو نقصامن پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت کو تسلیم کرنے کا امریکی اقدام شدید قابل مذمت ہے گولان کی پہاڑیاں عالمی قرار دادوں کے مطابق شام کا غضب شدہ علاقہ ہے اور امریکہ کا اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ کے امن کو نقصان پہنچے گا۔