پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام یو ایم ٹی میں دو روزہ لیول ون 15 سائیڈ کوچنگ کورس اختتام پذیر

جمعرات 28 مارچ 2019 17:44

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام یو ایم ٹی میں دو روزہ لیول ون 15 سائیڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) میں دو روزہ لیول ون 15 سائیڈ کوچنگ کورس اختتام پذیرہوا۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک نے اس دو روزہ کورس کو کنڈکٹ کیا۔ کورس پاکستان کے مختلف شہروں میںاس سے قبل بھی ہو چکا ہے۔ شکیل احمد ملک کے مطابق سیون سائیڈکورسز کے بعد اس سال پاکستان رگبی یونین15 سائیڈ لیول ون اور ٹو کورسز کروا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد ، جنوبی پنجاب میں کورسز منعقد ہو چکے ہیں اور اب یہ کورس لاہور میں منعقد ہوا۔ شکیل احمد ملک نے یو ایم ٹی کے سپورٹس ہیڈ ابوبکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وینیو فراہم کیا۔ کورس کے شرکاء میں محمد بابر ، عمر عثمان اور خالد بھٹی(واپڈا)، محمد عثمان (ڈی ایچ اے رگبی کلب)، محمد فرحان خاور، ارسلان الٰہی اور چودھری محمد عمر(لاہور ہاکس)،محمد ظہیر مشتاق اور کاشف علی (امپریل یونیورسٹی)، مجدید اعوان (بیکن ہائوس )، حماد رضا (پنجاب یونیورسٹی)، محسن اقبال خان (پنجاب رگبی ایسوسی ایشن)، میربالاج ظفر (لاہور رگبی کلب) اور علی رضا(پاکستان رگبی یونین) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شکیل احمد ملک کے مطابق لاہور کی تمام بڑی یونیورسٹیز اورکلبوں کے کوچز نے شرکت کی ہے امید ہے جس طرح سیونز سائیڈ پاکستان بھر میں فروغ پائی ہے 15 سائیڈ کے مزید کوچز کی وجہ سے یہ فارمیٹ بھی کافی مقبول ہوگا۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور صدر عارف سعید نے شکیل احمد ملک کو کوچنگ کورسز کے شاندار انعقاد پراپنے پیغام میں کہا کہ جیسے جیسے کوچز کی تعداد بڑھے گی رگبی کا کھیل گراس روٹ لیول تک زیاد ہ پرموٹ ہوگا اور ٹیموں کی تعداد بڑھے گی۔