پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا دن منگل کو منایا گیا

منگل 2 اپریل 2019 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا دن منگل کو منایا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق آٹزم 18 ماہ کی عمر سے تین سال کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے اور یہ مرض بچے کی بول چال، سماجی تعلقات اور ذہانت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس مرض کا شکار بچے اپنے آپ میں گم رہتے ہیں۔ انہیں دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک نارمل صحت مند بچہ تین برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کے ساتھ سماجی تعلق بنانے کے قابل ہو جاتا ہے جبکہ آٹزم میں مبتلا بچا ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق پاکستان میں ساڑھے 3 لاکھ بچے آٹزم سے متاثر ہیں۔ ان کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ابھی تک آٹزم سے متعلق کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا تاہم ماہر نفسیات، اساتذہ اور والدین متاثرہ بچے کی مدد کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے ساتھ ساتھ سپیچ تھراپی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ آٹزم کے مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ جبکہ مناسب دیکھ بھال اور توجہ سے وہ بہتر زندگی گذار سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :