مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب نے گولڈن ایوارڈ پلے بٹن بھیج دیا

منگل 2 اپریل 2019 13:06

مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب نے گولڈن ایوارڈ پلے بٹن بھیج دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب نے گولڈن ایوارڈ پلے بٹن بھیج دیا ہے جس کے بعد ان کا چینل یہ ایوارڈ وصول کرنے والا پہلا پاکستانی اسلامک چینل بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مولانا طارق جمیل کے تبلیغ اور اسلام کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کی غرض سے یوٹیوب پر بنائے گئے چینل کے مداحوں اور سبسکرائیبرز کی تعداد ایک ملین سے زائد تک پہنچ گئی ہے جس پر یوٹیوب نے انہیں گولڈن پلے بٹن کے ایوارڈ سے نوازا ہے جس کے بعد ان کا یوٹیوب چینل یہ ایوارڈ وصول کرنے والا پہلا پاکستانی اسلامک چینل بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :