ضلع مہمند میں معدنیات کا کاروبار بند ہونے کا خدشہ ، ہزاروں مقامی مزدور کار طبقہ بے روزگار ہونے لگا
ماربل ٹھیکیداروں کو ای ایل فور لائسنس جاری نہ ہونے اور عدالتوں سے مائننگ پر حکم امتناعی سے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں r مینرل ڈیپارٹمنٹ میں لیز کے حوالے سے زیر التوا تمام کیسز جلد کلیئر کیا جائے،۔ اپنے مطالبات کے حق میں 4 اپریل کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے،عہدیداروں مہمند ماربل ایسوسی ایشن
منگل 2 اپریل 2019 22:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہ اکہ فاٹا انضمام کے وقت حکومت نے معدنیات کے کاروباری طبقے سے جو وعدے کئے تھے وہ ایفاء نہ ہو سکیں۔
ای ایل فور EL-4 لائسنس کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے روزگار بند ہونے کا خطرہ ہے۔ کیونکہ ٹھیکداروں کو بروقت مائننگ کیلئے بارودی مواد نہیں مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر ماربل کان بند ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب مینرل ڈیپارٹمنٹ میں لیز کے حوالے سے ہمارے کیسیز عرصہ دراز سے زیر التواء کے شکار ہیں۔ دوسری جانب ٹھیکیداروں کو بعض لوگ اپنی ذاتی مفاد کیلئے ائے روز نئی نئی تنازعات پیدا کرتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے یہ لوگ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر کے مائننگ کو بند کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب مزدور کار زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی پر اُن کا کاروبار بند ہوتا ہے اس کا وقت ختم ہوتا ہے تو پھر وہ دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے مقامی لوگ نہیں چھوڑتے اور انتظامیہ اُن کے خلاف کاروائی نہیں کرتے ہیںً ٹھیکداروں نے کہا کہ وہ کاروبار کریں یا روزانہ عدالتوں کے چکر لگائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیز کسی کی جانب سے چیلنج ہونے کی صورت میں محکمہ معدنیات اور مقامی انتظامیہ سے تحقیقات کروائی جائے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ دس سال مشکل حالات میں اپنا خطیر رقم خرچ کر کے سرمایہ کاری کی ہے۔ حکوم ان سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کے مطالبات حل کر کے ہزاروں لوگوں کو بے روزگاری سے بچائے۔ اور ان کو روزانہ عدالتوں اور دفاتر کے چکروں سے چھٹکارا دلائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ فاٹا انضمام سے ان کو کاروبار میں ریلیف ملے گا تا ہم ایسا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 4 اپریل کو مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.