شعیب ملک قومی فٹبالرز کی حمایت میں سامنے آگئے

جمعرات 4 اپریل 2019 21:03

شعیب ملک قومی فٹبالرز کی حمایت میں سامنے آگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2019ء) آل رآنڈر شعیب ملک بھی پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں اور انھوں نے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں پاکستانی فٹ بالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تاکہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے‘‘۔

متعلقہ عنوان :