شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے بعد شبِ بارات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

شبِ بارات 20 سے21 اپریل کی درمیانی شب ہو گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 6 اپریل 2019 20:06

شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے بعد شبِ بارات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین6-اپریل2019ء) رویتِ ہلال کمیٹی نے ہفتہ کے روز اپنے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ شعبان المعزم کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم شعبان 7اپریل کو ہو گی۔ رویتِ ہلال کمیٹی نے شبِ بارات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے کہ شبِ بارات کی افضل رات 20سے21اپریل کی درمیانی شب کو ہو گی۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوئے۔ چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد شعبان کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یوں کل بروز اتوار یکم شعبان ہو گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے‘ رمضان المبارککے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں اور شبِ بارات کی بابرکت رات بھی اسی مہینے مین آتی ہے۔

اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں. اس رات جس میں نئے سال کے لیے رزق، موت، پیدائش اور دیگر اہم معاملات سے متعلق حکم خداوندی سے فیصلے لکھے اور تبدیل کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :