تھائی لینڈ،بینکاک کے ایک مال میں آتش زدگی،

کم از کم دو افراد ہلاک آگ کمپلیکس کے ایک شاپنگ مال میں لگی، جس کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا،حکام کی گفتگو

جمعرات 11 اپریل 2019 12:29

تھائی لینڈ،بینکاک کے ایک مال میں آتش زدگی،
بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 17زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ آگ کی زد میں آ کر ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بینکاک کے سینٹرل ورلڈ کمپلیکس میں ایک ہوٹل ایک کنونشن ہال اور ایک دفتری ٹاور موجود ہے۔ آگ کمپلیکس کے ایک شاپنگ مال میں لگی، جس کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا۔ قبل ازیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی گئی تھی۔ ایک مقامی ریڈیو کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد سترہ ہے۔