ورلڈکپ2019ء:وہاب ریاض نظر انداز کئے جانے پر مایوس
مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہ کرنا حیران کن ہے ،فاسٹ باﺅلر
ذیشان مہتاب پیر 15 اپریل 2019 15:37
(جاری ہے)
33سالہ وہاب ریاض نے کہاکہ ہر کھلاڑی کا اچھی کارکردگی دکھانے کا مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہوتا ہے اور میری بھی یہی کوشش ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلوں لیکن میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کن وجوہات کی بناءپر مجھے نظرانداز کیا جارہا ہے۔
فاسٹ باﺅلر نے مزید کہا کہ پاکستان کپ میں مشکلات کے باوجود سخت محنت کی،وہاں بالنگ کیلئے بہت جان لگانا پڑی۔ میں نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے سخت محنت سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں میرا نام نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میری قسمت میں ہوگا تو میں ضرور پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہاب ریاض مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین فارم اور رفتار کے ساتھ باﺅلنگ کر رہے ہیں۔حال ہی میں ختم ہونےوالے پاکستان کپ میں بھی انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور بیٹنگ کیلئے سازگار پچز پر عماد بٹ کے ہمراہ 10وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باﺅلر رہے تاہم وہاب اس لحاظ سے ممتاز رہے کہ ان کا سٹرائیک ریٹ اور اوسط دونوں عماد بٹ سے بہتر تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.