ڈیفنس کی رہائشی اسما بی بی پر تشدد کرنے کے معاملہ پر ملزم میاں فیصل نے درخواست ضمانت بعداز گرفتای سیشن کورٹ میں دائر کردی

پیر 15 اپریل 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) ڈیفنس کی رہائشی اسما بی بی پر تشدد کرنے کے معاملہ پر ملزم میاں فیصل نے درخواست ضمانت بعداز گرفتای سیشن کورٹ میں دائر کردی۔ملزم نے اپنے وکیل رضا صادق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکا موقف ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی۔میڈیکل رپورٹ میں کوئی بڑا زخم نہیں ثابت ہوا۔مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :