اسلام آباد، رینٹل پاور ریفرنس: راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 29 اپریل تک موخر کر دی

پیر 15 اپریل 2019 21:43

اسلام آباد، رینٹل پاور ریفرنس: راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 29 اپریل تک موخر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کی تو ملزمان این اے زبیری اور غلام مصطفی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری شاہد رفیع پیش نہ ہوئے جس پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تمام ملزمان کو 29 اپریل کو طلب کر تے ہوئے سمن جاری کر دیے ہیں۔