پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ماڈل کورٹ کے خلاف ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر

پیر 15 اپریل 2019 23:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ماڈل کورٹ کے خلاف ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت شدید متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ہری پور نے ماڈل کورٹ کے خلاف مکمل احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل ماڈل کورٹ میں مقدمہ کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوا جس کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے دی گئی کال پر ماڈل کورٹ کے قیام کے خلاف وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین اور دیگر مقدمات میں پیش ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ریڈر نے عدالت آنے والے افراد کو آگے کی تاریخیں دیکر واپس بھیج دیا۔