ہدایت کاری نے مجھے اچھا اداکار بنایا ہے، بری لارسن

منگل 16 اپریل 2019 12:43

ہدایت کاری نے مجھے اچھا اداکار بنایا ہے، بری لارسن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ بری لارسن نے کہا ہے کہ ہدایت کاری نے انہیں اچھا اداکار بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017میں فلم ’’یونیکورن سٹور‘‘ اور رواں سال ریلیز کی گئی فلم ’’کیپٹن مارول ‘‘ میں خاتون سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بری لارسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ فلموں کی ہدایت کاری کے علم سے مجھ میں بطور اداکار بہتری آئی ہے کیونکہ آپ اس وقت پورا عمل دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اداکار پری پروڈکشن مرحلے کا زیادہ حصہ نہیں ہوتے، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر کوئی کیسے ٹیم پر کام کر رہا ہے اور سیٹ پر جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے اس کے پیچھے کیا عوامل ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپیوٹر گرافکس سے مناظر پر کام کرنا اور پس منظر رہ کر کام کرنے سے ان میں آگاہی پیدا ہوئی ہے جس سے میں بہتر ٹیم پلیئر بنی ہوں۔ فلم ’’ایونجرز اینڈ گیم ‘‘ 26اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :