این بی ایف کے سالانہ کتاب میلے میں 21 اپریل کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں پاکستانی زبانوں کے ادب کے کردار پر بھرپور مذاکرہ اور کثیر السانی مشاعرہ ہوگا

منگل 16 اپریل 2019 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام این بی ایف کے سالانہ کتاب میلے میں21 اپریل (اتوار) کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر کے فرسٹ فلور کمرہ نمبر 204 میں دوپہر 12 سے ڈیڑھ بجے تک قومی یکجہتی اور لسانی ہم آہنگی میں پاکستانی زبانوں کے ادب کے کردار پر بھرپور مذاکرہ اور بعدازاں کثیر السانی مشاعرہ ہوگا جس میں تمام پاکستانی زبانوں کے حاضر شعراء اپنی اپنی زبان میںکلام مع اردو ترجمہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے میزبان ڈاکٹر عبدالواجد تبسم اور رابطہ کار ڈاکٹر سعدیہ کمال ہیں۔ پروگرام میں ملک بھر سے آئے ہوئے نامور لکھاری، دانشور اور شعراء شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :