پاکستان کا راگاما ایڈولسینٹ اینڈ آڈلٹ تھیلسیمیا کیئر سنٹر سری لنکا کیلئے 0.7 ملین روپے مالیت سازوسامان کا عطیہ

بدھ 17 اپریل 2019 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان نے راگاما ایڈولسینٹ اینڈ آڈلٹ تھیلسیمیا کیئر سنٹر سری لنکا کیلئے 0.7 ملین روپے مالیت سازوسامان کا عطیہ دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سازوسامان کا عطیہ بدھ کو کولمبو میں ایک تقریب کے دوران تھیلسیمیا کیئر سنٹر نارتھ کولمبو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ متعدی امراض پر قابو پانے کے ذریعے بچوں کی اموات میں کمی میں نمایاں کامیابی ملی ہے تاہم ترقی پذیر ممالک بالخصوص جنوبی ایشیا کو آنے والی دہائیوں میں تھلیسیمیا جیسے اہم صحت کے مسئلہ سے دوچار ہونے کا خطرہ ہے۔ ہائی کمشنر نے تھلیسیمیا سنٹر کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دانشوروں اور ماہرین تعلیم کو عوام کو تھلیسیمیا سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں خون کے عطیات دینے پر آمادہ کریں۔