سعودی عرب کا آئندہ سال جی 20 ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2019 13:35

سعودی عرب کا آئندہ سال جی 20 ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سعودی عرب نے آئندہ سال جی 20 ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کردیا۔سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب آئندہ سال(2020 ء میں) جی 20 ملکوں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، اس کا انعقاد 21 اور 22 نومبر 2020 ء کو ریاض میں ہوگا، یہ کسی بھی عرب ملک کی میزبانی میںہونے والی پہلی جی 20 سربراہی کانفرنس ہوگی، اس کے ایجنڈے میں توانائی، ماحولیات، موسم، ڈیجیٹل اکانومی، تجارت، زراعت، صحت عامہ، تعلیم و لیبر سمیت فنانس، اقتصادیات اور سماجی شعبوں سے متعلق معاملات شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جی 20 گروپ جرمنی، امریکا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، چین، انڈونیشیا، فرانس ، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، بھارت، برطانیہ، اٹلی، جاپان، کینیڈا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، ترکی اور یورپی یونین پر مشتمل ہے۔