پو لیو جیسی خطر نا ک بیماری سے بچوں کو بچانا تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال

جمعرات 18 اپریل 2019 14:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال جنرل فاروق صادق نے کہا ہے کہ پو لیو جیسی خطر نا ک بیماری سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ پا نچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پو لیو کے دوقطرے پینے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں ہو نے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں 22 سی24 اپریل تک ہو نے والی تین روزہ پو لیو مہم کے انتظاما ت کا جا ئزہ لیاگیا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر ذیشان عارف اور پولیو کنٹرول روم انچارج عمران علی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی نے اجلاس کو بتایاکہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 4لا کھ 69 ہزار ایک سو ساٹھ بچوں کو پو لیو کی ویکسین دی جا ئے گی جس کیلئے ضلع بھر میں1134 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجن میں 934 موبائل 112 فکسڈ اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی نے یقین دلایا کہ اس سال ضلع میں ہو نے والی تمام مہمات میں 100 فی صد بچوں کو پو لیو کے قطرے پینے کو یقینی بنا یا جائے گا ۔اے ڈی سی جی فاروق صادق نے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم کے دوران ایسے بچوں کو خصو صی طور پر ٹارگٹ کر نے کی ہدایت کی جو پچھلی مہم میں قطرے پینے سے محروم رہ گئے تھے ۔