ایف آئی اے کی کارروائی ‘کروڑوں روپے مالیت کی ان رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار پکڑ لی

جمعرات 18 اپریل 2019 18:19

ایف آئی اے کی کارروائی ‘کروڑوں روپے مالیت کی ان رجسٹرڈ ادویات کی بھاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ایف آئی اے نے چونگی امر سدھو میں ایک گودام پر چھاپہ مارکرکروڑوں روپے مالیت کی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری جنسی و جان بچانے والی ادویات کی بھاری مقدار پکڑ لی ۔ایف آئی اے کے مطابق پکڑی گئی ادویات میں بھارت امریکہ سمیت دیگر ممالک سے اسمگل شدہ ادویات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ادویات جس گودام میں رکھی گئی تھی اس کا لائسنس بھی نہیں ہے یہی ادویات پورے لاہور سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کی جاتی تھی ۔ ایف ائی اے نے گودام کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ادویات سب اسٹینڈرڈ ہیں جن کے استعمال سے نہ صرف گردے بلکہ جگر سمیت دیگر بیماریوں سے جسمانی طور پر لاغر ہو جاتے ہیں۔