غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون ،17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 18 اپریل 2019 18:21

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں میں 11 مطلوب اور اشتہاری فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، یہ فلسطینی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری بیان کہا گیا ہے تلاشی کے دوران ایم4 رائفل بھی ضبط کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا، اس کے علاوہ قابض فوج نے شمالی شہرمیں عایدہ کیمپ سے تین اور الدھیشہ کیمپ سے بھی تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

جنوبی بیت لحم سے اسرائیلی فوج نے الخضر قصبے سے محمود علی عیسیٰ نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔

شمالی الخلیل میں صوریف کے مقام پر ایڈووکیٹ عدی خالد غنیمات کو حراست میں لیاگیا۔ الخلیل کے جنوب مغرب میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیاگیا۔قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں حارس، طلولکرم میں عکابا اور نابلس کے عزون قصبے سے متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لیاہے۔

متعلقہ عنوان :