شامی حکومت کی شیلنگ سے سات شہری ہلاک

جمعرات 18 اپریل 2019 23:21

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) شورش زدہ ملک شام کے شمال مغربی صوبے اِدلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم ریفیوجی کیمپ پر شامی فوج کی گولہ باری سے کم از کم سات شہری مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق جمعرات اٹھارہ اپریل کو کی جانے والی شیلنگ سے ہلاکتوں کے علاوہ تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ برس ستمبر میں روس اور ترکی ادلب اور اس کے ارد گرد بفر زون قائم کرنے پر رضامند ہوئے تھے۔ اس علاقے پر حکومتی فوج کے حملوں میں اب تک چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں نصف سے زائد ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :