ڈپٹی کمشنر پشاور موبائل سروس ڈیلیوری یونٹ نے کام کا آغاز کر دیا
جمعہ 19 اپریل 2019 00:07
(جاری ہے)
جمعرات کے روز موبائل یونٹ نے شاہین مسلم ٹائون دورہ روڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خٹک سمیت علاقے کے عوامی نمائندگان، پٹواری ، ویلج کونسل سیکریٹری اور عوام بھی موجود تھی۔
افسران نے اس موقع پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اورموقع پر عوام کو ڈومیسائل جاری کیے گئے۔ شہریوں نے ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پہلے ان سہولیات کے لیے ان کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو موقع پر ڈومیسائل سمیت دیگر سہولیت میسر ہیں جس کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے شکر گزار ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق ان کو دفتر کی استقبالیہ پر کھلی کچہری میں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور میں زیادہ تر اسٹامپ فروش کچہری میںکاروبار کر تے ہیں جس کہ وجہ سے دیگر علاقوں میں ان کو اسٹامپ کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب موبائل یونٹ کی وجہ سے ان کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جبکہ سکولوں میں اس سروس سے طلباء کو موقع پر ڈومیسائل مہیا کیے جائیں گے۔ پہلے روز ان کو ڈومیسائل فارم دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے علاقے سے تصدیق کر سکیں اور دوسرے دن ان فارم کو ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر دستخط کر کے جاری کرے گا جس سے ان طلباء کا قیمتی وقت بچ جائے گا۔ جبکہ شیڈول کے مطابق ڈی سی موبائل یونٹ کو پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی بھیجا جائے گا تاکہ عوام کا کرایہ سمیت قیمتی وقت بچ سکے۔جبکہ صحافی بھائیوں کی سہولت کے لیے موبائل یونٹ کو پریس کلب بھی بھیجا جائے گا جس میں پہلے دن ان کو ڈومیسائل فارم سمیت دیگر سہولیات کے لیے فارم دیے جائیں گے اور دوسرے دن تصدیق کے بعد ان کو موقع پر جاری کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اس سروس کے آغاز سے عوام کو بہت فائدہ ملے گا اور پشاور کی انتظامی تاریخ میں آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.