کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور 6 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک6 ارب36 کروڑ 22 لاکھ61 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت2 ارب 74 کروڑ26 لاکھ روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 41 لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 40 لاکھ ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی3 ارب 51کروڑ 70 لاکھ ،این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے ایک کروڑ 51لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :