سعودی مملکت میں 1 کروڑ 13 لاکھ افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہو گئی

رجسٹرڈ سعودیوں کی گنتی33 لاکھ جبکہ غیر مُلکیوں کی گنتی 80 لاکھ کے قریب ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 اپریل 2019 14:02

سعودی مملکت میں 1 کروڑ 13 لاکھ افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہو ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) سعودی اخبار الاقتصادیہ نے کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس (CCHI) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی مملکت میں اب تک 1 کروڑ 13 لاکھ افراد کو کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ ہیلتھ انشورنس سکیم سے رجسٹرڈ افراد میں سے سعودیوں کی گنتی 32 لاکھ 90 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ اس سکیم سے فائدہ اُٹھانے والے تارکین وطن کی تعداد 80 لاکھ 80 ہزار بتائی جاتی ہے۔

کونسل کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس میڈیکل انشورنس سے رجسٹرڈ سعودیوں کی گنتی میں 16.6 فیصد کی شرح سے مزید 12 لاکھ پچاس ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اسی سہ ماہی کے دوران مزید 20 لاکھ 30 ہزار غیر مُلکیوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل انشورنس کے دائرے میں آنے والے 80 لاکھ سے زائد غیر مُلکیوں میں ملازمین اور اُن کے مملکت میں موجود اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت مملکت میں نجی اور سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے 99 فیصد سعودی سرکاری انشورنس ہیلتھ سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ باقی 1 فیصد وہ ہیں جنہوں نے ذاتی طور پر میڈیکل انشورنس کروانے کو بہتر جانا ہے۔ کونسل کے مطابق ایک کروڑ سے زائد افراد کو انشورنس کی سہولت 27 اہل انشورنس کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :