ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی208پولیس افسران وملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نی208پولیس افسران وملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ٹرانسفر ہونے والوں میں01سب انسپکٹر ز اور 21 اے ایس آئیز، 18ہیڈ کانسٹیبلز اور 168 کانسٹیبلز بھی ٹرانسفر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسفر پوسٹنگزاردل روم میں پولیس ملازمین کی ذاتی شنوائی کے بعدطے شدہ پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔اردل روم کے پانچ روز بعد ٹرانسفرپوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔

متعلقہ عنوان :