لیبیا میں بحران سے 5 لاکھ بچے متاثر، اقوام متحدہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 10:55

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ مغربی لیبیا میں تشدد سے تقریبا 5 لاکھ بچوے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ(یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینرٹا فور اور بچوں اور مسلح تصادم کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا نے اپنیمشترکہ بیان میں کہا کہ تشدد والے علاقوں میں پھنسے بچوں کے لئے کھانا اور طبی امداد حاصل کرنے میں بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ان علاقوں کو چھوڑنے والے لوگوں کو آسانی سے سکیورٹی یا مدد نہیں مل سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے حکام نے مطابق تشدد کی وجہ سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن بچے خطرے میں ہیں اور وہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں۔حکام نے کہا کہ لیبیا کو سات سال سے زیادہ عرصہ سے مسلسل بحران کا سامنا ہے اور یہاں کے لوگوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔