ہواوے کو سلامتی کے چینی ادارے فنڈز فراہم کرتے ہیں، امریکی سی آئی اے

ہواوے نے نیشنل سکیورٹی کمیشن یاکسی بھی چینی خفیہ ادارے سے فنڈنگ حاصل کرنے کے الزام کی تردیدکردی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:12

ہواوے کو سلامتی کے چینی ادارے فنڈز فراہم کرتے ہیں، امریکی سی آئی اے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) امریکی خفیہ اداروں نے الزام لگایا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی فنڈنگ ملکی سلامتی کے چینی ادارے کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ الزام ایک ایسے وقت پر عائد کیا گیا ہے، جب امریکااورچین کے مابین تجارتی کشیدگی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے مطابق ہواوے کمپنی چین کے نیشنل سکیورٹی کمیشن، پیپلز لبریشن آرمی اور چینی خفیہ اداروں کے نیٹ ورک سے فنڈنگ حاصل کر رہی ہے۔ ہواوے کے جاری کردہ ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ، رواں برس امریکی حکام نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہواوے کے تیار کردہ آلات کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے