تھائرائیڈکے امراض میں مبتلا بچوں کی تشخیص و علاج کیلئے آئندہ ماہ سے این آئی سی ایچ میں مفت اسکرینگ متعارف کرادی جائیگی
پہلی دو روزہ انٹرنیشنل پیڈیاٹرک اینڈوکرائنالوجی اینڈ ڈائبٹک سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے پروفیسر جمال رضا سمیت دیگر ماہرین کا خطاب
ہفتہ 20 اپریل 2019 19:30
(جاری ہے)
بچوں میںتھائرائیڈ کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی نشونمہ متاثر ہوتی ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ پیدائش کی24 گھنٹے بعد بچوں کی مکمل اسکرینگ کرائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے ہفتے کو مقامی ہوٹل میں پہلی دو روزہ انٹرنیشنل پیڈیاٹرک اینڈوکرائنالوجی اینڈ ڈائبٹک سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمپوزیم میں بچوں میں تھائرائیڈ ہارمون اور ذیابطیس کے موضوع پر ملکی اور غیر ملکی ماہرین اطفال نے بچوں کی بیماریوں سے متعلق تحقیقی مقالے بھی پیش کیے۔ سمپوزیم آج (اتوار) کو اختتام پزیر ہوگا۔ دوروزہ الاقوامی سمپوزیم میں ماہرین نے بچوں میں ہارمونز کی بیماریوںپیدائشی نقص، ذیابطیس، تھائیراڈ، بلوغات مسائل، ہڈیوں کی خرابی، نفسیاتی مسائل سمیت مختلف موضوع پر خطاب کیا۔ پروفیسر جمال رضا نے سمپوزیم میں اعلان کیا کہ سرکاری سطح پر پہلی بار سندھ میں بچوں میں تھائراڈ ہارمونزکی تشخیص کیلئے نیشنل انسی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں مفت اسکرینگ شروع کردی گئی ہے ۔ یہ اسکرینگ بچوں میں تھارئیرائیڈ ہارمونز کے امراض کی اسکرینگ حکومت سندھ کے اشتراک سے صوبے میں شروع کردی گئی ہے تاکہ چھوٹے بچوں میں جنم لینے والے ان طبی مسئلوں کو فوری روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اینڈوکرائین اور ڈائبٹک سوسائٹی نومولود بچوں میں پیدا ہونے والے طبی مسائل کی نشاہدی و علاج کے لئے کوشاں ہے تاکہ مستقبل میں بچوں کی زہنی اور جسمانی نشونمہ بہتر ہوسکے۔سمپوزیم میں غیر ملکی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابطیس کا مرض ہولناک صورت اختیار کررہا ہے۔ ذیابطیس ایک خطرناک مرض ہے جوکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوںکو بھی متاثر کررہا ہے۔ اگر ماں یا باپ کو ذیابطیس ہے تو بچوں میں بھی اسکا خدشہ ہوسکتا ہے۔ صحت مند غذا اور مناسب جسمانی سرگرمی سے اس کا بچائو مکمن ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.