ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل سے داخل ہونے کا امکان

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل سے داخل ہونے کا امکان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل سے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے شدید بارشیں ہونگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اگلے چار سے پانچ دنوں میں بیشتر علاقے خشک اور گرم رہیں گے۔

(جاری ہے)

 تاہم بارشوں کا نیا سلسلہ چوبیس اپریل کو بلوچستان میں داخل ہونا کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں چوبیس سے ستائیس اپریل تک بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث پھر سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے ملک بھر میں پھیل جانے کا بھی امکان ہے۔ اسی لیے متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :