mسربیا میں ہزاروں افراد کا ملکی صدر کی حمایت میں مظاہرہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء)سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد نے ملکی صدر الیکسانڈر ووچچ کی حمایت میں نکالی جانے والی ایک ریلی میں شرکت کی۔ حکومتی اندازوں کے مطابق جمعے کے روز نکالی گئی اس ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سربیا میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ برس دسمبر سے صدر ووچچ کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت مخالف مظاہروں کے جواب میں پہلی مرتبہ صدر ووچچ کے حامیوں نے بھی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں صدر ووچچ پر مطلق العنان طرز حکومت اختیار کرنے کا الزام لگاتی ہیں۔