yہواوے کو سلامتی کے چینی ادارے فنڈز فراہم کرتے ہیں، سی آئی اے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

U واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) امریکی خفیہ اداروں نے الزام لگایا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی فنڈنگ ملکی سلامتی کے چینی ادارے کرتے ہیں۔ یہ الزام ایک ایسے وقت پر عائد کیا گیا ہے، جب واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تجارتی کشیدگی جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے مطابق ہواوے کمپنی چین کے نیشنل سکیورٹی کمیشن، پیپلز لبریشن آرمی اور چینی خفیہ اداروں کے نیٹ ورک سے فنڈنگ حاصل کر رہی ہے۔ ہواوے کے جاری کردہ ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ رواں برس امریکی حکام نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہواوے کے تیار کردہ آلات کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔