شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام 80 یمنی بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن

اتوار 21 اپریل 2019 10:55

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دکھی انسانیت کی مدد کے لیے قائم کردہ ریلیف مرکز کے زیراہتمام یمن کے امراض قلب کے شکار 80 بچوں کے دلوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام یمن کے المکلا کے علاقے میں امراض قلب کے شکار چار بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ 11 بچوں کے دل کے اندرونی حصوں کی سرجری کی گئی۔

یمنی بچوں کے دل کے آپریشنز کے حوالے سے شاہ سلمان مرکزکی طرف سے رضاکارانہ مہم شروع کی گئی تھی، یہ اس مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساںادارے ایس پی اے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 80 یمنی بچوں کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :